تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر سے رابطہ کر رہے: سوڈانی وزیر خارجہ
سوڈانی بحران کا حل لڑائی کو روکنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے میں ہے: سعودی عرب
سوڈانی وزیر خارجہ علی یوسف نے "العربیہ" چینل کو دیے گئے بیانات میں کہا ہے کہ ان کا ملک تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ریپڈ سپورٹ فورسز نے اداروں کی تباہی کی ہے جس سے خرطوم میں سرکاری اداروں کی بحالی میں کمزوری آئی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ خرطوم کی آزادی کے بعد فوج کردفان اور دارفور میں ریپڈ سپورٹ کے ٹھکانوں کی طرف جائے گی اور فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سوڈانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سوڈان میں امن کے حصول کا حل بات چیت میں نہیں فوجی فتح میں ہے۔ اس حوالے سے جنگ کے خاتمے کے بعد ریپڈ سپید فورسز سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے جنگ بندی اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مخصوص مقامات سے بغیر ہتھیاروں کے نکلنے کی پیشکش کی ہے ۔ علی یوسف نے مزید کہا کہ وہ سیاسی قوتیں جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا اور ریپڈ سپورٹ کے ساتھ اتحاد کیا انہیں اگلے مرحلے میں سیاسی عمل سے باہر کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سوڈانی بحران کا حل لڑائی کو روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے اور ایک ایسے سیاسی مستقبل کی راہ ہموار کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ایسا حل ہونا چاہیے جو ملک کی سلامتی، استحکام، اتحاد اور خودمختاری کی ضمانت دیتا اور غیر ملکی مداخلت کو روکتا ہو۔
جدہ اعلامیہ کی پاسداری پر زور
سعودی عرب نے سوڈان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے عرب اور اسلامی ممالک اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی عرب نے دونوں فریقوں پر جدہ اعلامیہ کی پاسداری کرنے کا بھی کہا۔ یہی سعودی موقف کویت، مصر اور قطر پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ان ممالک نے پچھلے بیانات میں سوڈان کے اتحاد، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ سوڈان کے استحکام کو یقینی بنانے اور اس کے اداروں کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کا بھی کہا گیا۔
کویت نے سوڈان میں جاری تنازع کے انسانی اثرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے 25 ملین سے زیادہ لوگوں کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ داخلی نقل مکانی اور ہمسایہ ملکوں میں پناہ گزینوں کے بگڑتے ہوئے حالات سامنے آرہے ہیں۔ اس سے ایک غیر معمولی انسانی بحران پیدا ہوا۔ قطر نے بھی سوڈان میں اتحاد کی حمایت کی ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے سوڈان کے مفادات کے تحفظ اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور سوڈان میں جنگ بندی، تصفیہ کے حصول اور سوڈانی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے مقصد سے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں مؤثر طریقے سے شامل ہونے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
-
سوڈانی فوج کا خرطوم کے وسط میں زیادہ تر اہم مقامات پر کنٹرول کا اعلان
سوڈان میں سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ اس نے دار الحکومت خرطوم کے وسطی علاقے میں ریپڈ ...
بين الاقوامى -
خرطوم : ریپبلکن پیلس پر سوڈانی فوج کا کنٹرول
خرطوم میں چار روز کی معرکہ آرائی کے بعد سوڈانی فوج ریپبلکن پیلس کے اندر پہنچنے میں ...
بين الاقوامى -
خرطوم : سوڈانی فوج ریپبلکن پیلس پر گرفت مضبوط کرنے کے قریب
سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان لڑائی جاری ...
بين الاقوامى