مصر کے شہر طنطا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب افطار کے لیے لگائے گئے پنڈال میں زور دار آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھنے لگے۔ تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں پنڈال کے ساتھ کھڑی دو گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فوری طور پر پہنچ آگ پھیلنے سے قبل اس پر قابو پا لیا۔
بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ یہ آگ پنڈال میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ نے دو گاڑیوں اور لکڑی کی 20 کرسیوں کو جلا ڈالا جو افطار کے پنڈال میں رکھی ہوئی تھیں۔