واشنگٹن اسرائیل کے فائدے کے لیے مشرق وسطیٰ میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے:ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران الزام عاید کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لیے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تفرقہ پیدا کرنے اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ٹیلیگرام چینل کے ذریعہ عراقچی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "امریکی حکام کی جانب سے ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے گئے بیانات اور الزامات بے بنیاد ہیں۔

عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے اور خطے سے باہر کے ممالک کی جانب سے اپنے پڑوسیوں کے خلاف دھمکیوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چوبیس مارچ کو ماسکو میں اسرائیل کے چارج ڈی افیئرز الیگزینڈر بین زوی نے ’ٹاس‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کے فوجی حل پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

عراقچی نے اس سے قبل واشنگٹن کی دھمکیوں، پابندیوں اور تہران کے خلاف "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کےتناظر میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کو ناممکن قرار دیا تھا۔

تاہم عراقچی نے اعلان کیا کہ ایران امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں