وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر، ٹرمپ نے سعودی سفیر کا استقبال کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وائٹ ہاؤس میں مسلمان سفیروں اور زعما کے اعزاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں سعودی سفیر ریما بنت بںدر شرکت کے لیے آئیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا 'ہم ہر آنے وال دن میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ہماری انتظامیہ انتھک انداز میں سفارتی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے۔'

'جب ہم نے ابراہم معاہدہ شروع کیا تو ہر کسی نے کہا یہ غیر ممکن ہے۔ لیکن ہم نے اسے آگے بڑھایا اور اب بھی ہم پوری دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے دیکھ رہے ہیں۔'

امریکی صدر نے مزید کہا 'اب جب ہم اسلامی مقدس ماہ رمضان کے اختتام کے قریب پہنچ رہے ہیں تو ہمیں بہت سے بین الاقوامی دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ شامل ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ہمارے ان شراکت داروں میں سعودی عرب سے امریکہ میں سفیر بھی شامل ہیں۔ سعودی سفیر ایک بہت ہی خاص خاتون ہیں۔ شہزادی ریما - شہزادی شکریہ ۔ شکریہ، شہزادی ۔۔ شکریہ۔'

شہزادی ریما کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن سمیت کئی عرب ممالک کے سفیر بھی وائٹ ہاؤس کی دعوت افطار میں شریک ہوئے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے شہزادی ریما نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ' صدر امریکہ کی میزبانی میں افطار ڈنر میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔'

'ہم مسلم کمیونٹی کی طرف سے اس مہربان میزبانی اور سوچے سمجھے اشارے کے لیے ممنون ہیں۔ یہ آپ کی دوستی اور تعاون کے جذبے کا ثبوت ہے جو ہماری قوموں کو اکٹھا کرتا ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں