دل چسپ و عجیب : یورپی ملک کی طویل القامت خواتین کو مردوں کی کم تعداد کا سامنا !
بحیرہ بالٹک کے کنارے 64 ہزار مربع کلو میٹر رقبے پر واقع ملک 'لیٹویا' کی آبادی بیس لاکھ سے کم ہے۔ سال 2023 میں اس کی آبادی میں خواتین کا تناسب 53.68% تک پہنچ گیا جب کہ اس کے مقابل مردوں کی تعداد کل آبادی کا صرف 46.32% رہ گئی۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں اس مسئلے کی طرف نشان دہی کرتے ہوئے باور کرایا گیا کہ اس کے سبب خواتین کو شریک ملنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
لیٹویا میں اس وقت ہر 84 مردوں کے لیے 100 خواتین موجود ہیں۔ یونیورسٹی آف لیٹویا میں سماجیات کی پروفیسرBaiba Bela کے مطابق اس تناسب کے سبب ملک میں بہت سی خواتین کو تنہا رہ جانے کا خوف اور تشویق لاحق ہے۔ اسی طرح ملک میں دونوں جنسوں کے درمیان اوسط عمر کا فرق بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ سال 2022 میں لیٹویا میں مردوں کی اوسط عمر 70.1 برس اور خواتین کی اوسط عمر 79.9 برس تھی، یہ خلا 9.8 برس کا ہے جو آبادی کے توازن کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
ادھر ملک میں مردوں کی وفات کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ بالخصوص 30 سے 40 برس کے درمیان کے مرد جن کی موت کی وجہ ٹریفک حادثات اور شراب نوشی کی لت ہے۔ پروفیسر بیلا کے مطابق ایک جیسی عمر کے طبقے میں مردوں کی موت کا تناسب خواتین سے 3 گنا زیادہ ہے۔ یہ حقیقت دونوں جنسوں کے بیچ توازن کے بگاڑ کے خطرے کو واضح کرتی ہے۔
لیٹویا میں کم عمر اور زیادہ تعلیم و ذہانت کی حامل خواتین کو اکثر مستحکم تعلق استوار کرنے میں زیادہ مشکل پیش آتی ہے۔ اس حوالے سےDace نامی ایک نوجوان خاتون کا کہنا ہے کہ "ذہین ترین خواتین تنہا ہیں... نہایت خوب صورت خواتین اگر وہ ذہین ہیں تو تنہا رہ جاتی ہیں"۔
یہ صورت حال اس حقیقت پر روشنی ڈالتی ہے کہ یہاں تک کہ ایک ایسے ملک میں جہاں عورت کو تعلیم کے اعلیٰ مواقع حاصل ہیں، شریک کا حصول ایسا چیلنج ہے جو لیٹویا میں مستقل تشویش کا باعث ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دنوں میں ملک مردوں کی بڑی تعداد سے محروم ہو گیا۔ اس کے سبب لیٹویا کی خواتین کی بڑی تعداد نے دیگر ماملک ہجرت کی تا کہ وہاں کام کے مواقع اور اچھی زندگی کے ساتھ ساتھ شریک بھی تلاش کر سکیں۔
لیٹویا کی ایک اور بات دل چسپی کا باعث ہے وہ یہ کہ اس ملک کی خواتین دنیا میں سب سے زیادہ طویل القامت ہیں۔ ان کا اوسط قد 1.70 میٹر (تقریبا 5 فٹ 7 انچ) ہے۔ بعض افراد کے نزدیک طویل القامت ہونا معاشرے کے خصوصی ماحول میں رومانوی تعلقات قائم کرنے میں رکاوٹ بنتا ہے۔ خیال ہے کہ لمبے قد کے سبب لیٹویا کی عورت کو رومانس کے میدان میں اضافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022-2023 میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں مجموعی اندراج میں خواتین کا تناسب 60% رہا۔ اس پہلو سے خواتین کو ہم پلہ شریک ملنے کے امکانات اور زیادہ کم ہو جاتے ہیں۔
-
روایتی مٹھائیاں اور لباس ... تہواروں پر مراکشی خواتین کے سر کا "تاج"
مراکش کی خواتین ہر موقع اور تہوار پر اپنی روایات کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ...
بين الاقوامى -
شوہر سے بھاگتے ہوئے مصری خاتون نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی
ایک المناک واقعہ میں ایک مصری خاتون نے الوراق کے علاقے میں ایک پراپرٹی کی تیسری ...
بين الاقوامى -
طبی عملے کے نو ارکان کے لاپتہ ہونے پر ریڈ کراس کو گہری تشویش
بین الاقوامی ریڈ کراس کے ادرے نے ہفتے کے روز غزہ میں طبی عملے کے نو ارکان کے لاپتہ ...
مشرق وسطی