بین الاقوامی ریڈ کراس کے ادرے نے ہفتے کے روز غزہ میں طبی عملے کے نو ارکان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ طبی عملے کے ارکان غزہ میں ریڈ کراس کی ایمبولینس سروس سے وابستہ ہیں اور پچھلے سات دنوں سے لاپتہ ہیں۔
انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اس بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو طبی عملے کے یہ ارکان بد ترین بمباری کی زد میں آجانے کے بعد سے ریڈ کراس کے ساتھ کسی رابطے میں نہیں آئے ہیں۔
ریڈ کراس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان انسان دوست کارکنوں کے اہل خانہ کے لیے ان کی بحفاظت گھر واپسی اہم ہے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے پیارے بمباری کے باعث مرگئے ہیں یا ابھی زندہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک جائزے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک 1060 ہیلتھ ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ میں دیگر قتل کیے گئے افراد کی تعدآد 50000 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔