میانمار زلزلہ : منہدم اپارٹمنٹ سے 30 گھنٹوں بعد خاتون کو زندہ بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

میانمار میں آنے والے زلزلے سے منہدم ہونے والے اپارٹمنٹ سے ایک خاتون کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ زلزلے کے 30 گھنٹے بعد خاتون کو باہر نکالا گیا ہے۔

30 سالہ خاتون کو ریسکیو کرتے ہوئے امدادی کارکنوں نے ملبے سے باہر نکالا ہے۔ اب وہ خاتون ہسپتال میں علاج کے لیے موجود ہے۔

خاتون کے شوہر نے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا 'مجھے لگتا تھا کہ وہ زندہ نہیں ہوگی۔ اپنی بیوی کو زندہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں کہ میں نے بہت اچھی خبر سنی ہے۔'

خیال رہے 'ریڈ کراس' نے 'اے ایف پی' کو اس سے قبل بتایا تھا کہ اپارٹمنٹ کے ملبے کے نیچے 90 سے زیادہ افراد ہو سکتے ہیں۔

جمعہ کے روز آنے والا یہ زلزلہ 7.7 شدت کا تھا۔ جبکہ آفٹر شاک کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے میانمار کی کئی بڑی عمارتیں تباہ ہوئیں، پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔ نیز منڈالے میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں