ملائیشیا کے دار الحکومت کووالالمپور سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے والے طیارے کے مسافروں کو اس وقت ہول ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز ایک شخص نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
آسٹریلیا کی پولیس کے مطابق یہ شخص 46 سالہ اردنی شہری ہے۔ پولیس نے گذشتہ روز اتوار کو مذکورہ شخص پر طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے اور عملے کے ایک رکن پر حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی پولیس کی ایک ذمے دار نے بتایا کہ اس شخص کی حرکت کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے تھے۔ اس طرح طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔
ادھر مذکورہ اردنی شخص کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے مؤکل نے پرواز سے قبل دو دوائیں استعمال کی تھیں جن میں سے ایک نیند کی گولی تھی۔ اس کے علاوہ تھوڑی مقدار میں الکحل بھی پی تھی جس کے سبب اسے طیارے میں پیش آنے والا واقعہ یاد نہیں ہے۔
اردنی شہری پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی سزا 10 برس تک ہو سکتی ہے
-
80 سال قبل تاریخ کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز کیسے ڈوبا اور ہزاروں افراد مارے گئے
7 دسمبر 1941 کو پرل ہاربر کے حیرت انگیز حملے کے بعد جاپانی بحریہ نے بحرالکاہل کے ...
بين الاقوامى -
جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، تین افراد ہلاک
جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے ...
بين الاقوامى -
عالمی تجارتی جنگ کا اثر، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ جاری
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروباری کے دن کے آغاز میں عالمی تجارتی جنگ ...
پاكستان