ڈومینک ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے اموات 98 تک جا پہنچی

مرنے والوں میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ڈومینیکن حکام کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کچھ افراد اب بھی زندہ ہو سکتے ہیں، اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ڈومینیکن صدر نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں