برطانوی بادشاہ اور ملکہ کی شادی کی 20ویں سالگرہ، اٹلی میں پیزا اور آئس کریم کے ساتھ منائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کیملا نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنی شادی کی بیسویں سالگرہ منائی۔
اٹلی میں شہریوں کی طرف سے برطانیہ کی ملکہ کیملا کو پیزا اور آئس کریم پیش کی، جنہوں نے بدھ کو اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران کنگ چارلس کے ساتھ اپنی شادی کی 20ویں سالگرہ منائی۔

شاہی جوڑے کیملا اور چارلس وسطی روم کے مشہور جولیٹی کیفے کی طرف روانہ ہوئے، جہاں بادشاہ کے اطالوی پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب کے بعد ملکہ نے کاغذ کے کپ میں آئس کریم کا لطف اٹھایا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس III اور ملکہ کیملا روم میں بدھ، 9 اپریل 2025 کو۔ (ونسینزو لیویری، پول فوٹو بذریعہ اے پی)

کیملا کو اس سے قبل روم کے ایک سکول میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد پیزا کا ایک ڈبہ پیش کیا گیا تھا۔

اس دورے کے ایجنڈے میں اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا کی طرف سے کوئرینال پیلس میں ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہے۔

کنگ چارلس نے روم میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانیہ اطالوی کھانوں سے بہت متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کے قہقہوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے مزید کہاکہ "مجھے امید ہے کہ آپ ہمیں اپنے شاندار باورچی خانے میں کبھی کبھار ہونے والی گڑبڑ کے لیے معاف کر دیں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں