امریکی حکام کے مطابق جمعرات کے روز نیویارک شہر میں ایک ہیلی کاپٹر مین ہیٹن کے مقابل دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ انھیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر سوا تین بجے اس واقعے کی اطلاع ملی۔
ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ ہیوسٹن روڈ اور ہولینڈ ٹنل کے نزدیک پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر اس حادثے کے حوالے سے وڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں۔ ان میں ہیلی کاپٹر کو انتہائی تیز رفتاری سے دریا کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ امدادی یونٹوں کی جانب سے جائے حادثہ پر بچاؤ کی کارروائیاں انجام دے جار ہی ہیں۔