سعودی عرب کے ساتھ "جوہری" تعاون کے تاریخی سمجھوتے کی تفصیلات کا جلداعلان ہو گا:امریکی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کے ساتھ "جوہری" تعاون کے معاہدے کی تفصیلات کا جلد اعلان کرے گا۔
امریکی وزیر ان دنوں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کی ترقی سعودی عرب کی دل چسپیوں میں شامل ہے، مملکت اس صنعت، خاص طور پر جوہری توانائی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ رائٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب نے اس شعبے میں واقعی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکہ آئندہ ہفتوں کے دوران میں توانائی کے شعبے میں جامع تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔ غالبا اس کے بعد چند ماہ کے اندر جوہری توانائی کے لیے متعین کردہ معاہدہ طے پائے گا۔

رائٹ کا کہنا ہے کہ "سعودی عرب اہم معدنیات کا مالک ہے جن میں یورینیم شامل ہے۔ مملکت پر امن جوہری ذرائع کے ساتھ توانائی پیدا کرنے کی اپنی صلاحیت وسیع کرنے کی واضح خواہش رکھتی ہے ... اس کے مقابل امریکہ تجارتی جوہری توانائی کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں طویل تجربے کا حامل ہے"۔

امریکی وزیر توانائی کے مطابق واشنگٹن اور ریاض ... سعودی عرب میں شہری (سول) جوہری توانائی کی صنعت تعمیر کرنے کے لیے تعاون کی بہترین صورتوں کے حوالے سے بات چیت کے اگلے مرحلے میں ہیں۔ رائٹ کا مزید کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ ہم رواں برس اس سلسلے میں اہم پیش رفت دیکھیں گے"۔

امریکی وزیر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اس شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں