سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے ایک رہائشی اور ایک شہری کو مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور نقل و حمل سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے حج کے خواہاں افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ متعدد ممالک میں سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر کرنے والی جعلی حج مہم کا شکار نہ ہوں۔
وزارت نے کہا ہے کہ حج صرف سعودی عرب میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ حج ویزا حاصل کرکے اور ممالک کے ساتھ ان کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔ حج کے لیے پلیٹ فارم ’’ نسک حج‘‘ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حج کے خواہشمندوں کو سرکاری سعودی انتباہات مسلسل جاری کیے جا رہے ہیں اور ان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی مہمات کا شکار ہونے سے گریز کریں اور صرف سرکاری چینلز کے ساتھ معاملات کریں۔