ناروے کی ملکہ سونجا صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ناروے کے شاہی محل نے بتایا ہے کہ ملکہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ملکہ سونجا کو منگل کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

محل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کو اوسلو یونیورسٹی ہسپتال سے صحتیابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملکہ کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم ٹیسٹ رپورٹس یہ واضح کرتی ہیں کہ اب کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔

خیال رہے ملکہ کو میڈیکل ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکلسڈیلن کے شاہی محل سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ملکہ اور 88 سالہ بادشاہ ہیرالڈ شاہی محل میں ایسٹر کی چھٹیاں گزار رہے تھے۔

اس سے پہلے ملکہ سونجا کو ماہ جنوری میں دل کی تیز اور بےقاعدہ دھڑکن کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کے دل میں پیس میکر لگایا کیا گیا۔ جبکہ بادشاہ ہیرالڈ کو مارچ 2024 میں ملائیشیا کے نجی دورے کے موقع پر انفیکشن کا شکار ہونے پر پیس میکر لگایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں