یونان میں آتش زدگی سیزن سے پہلے ہی آگ بجھانے والا عملہ تیار ہے: وزیرِ اعظم
ملک کو غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا ہے
یونان کے وزیرِ اعظم نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک آتش زدگی کے ایک خطرناک سیزن کے لیے اپنی تاریخ میں آگ بجھانے والی سب سے بڑی امدادی فورس تعینات کرے گا۔ اس سیزن میں پہلے ہی آتش زدگی کے ایک ہزار سے زیادہ واقعات ہو چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکس نے وزارتِ برائے شہری تحفظ کے دورے کے دوران کہا کہ 2025 کے لیے ہمارے پاس فائر سروس میں مردوں اور عورتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
"ہمیں ممکنہ بدترین صورتِ حال کے لیے تیار رہنا چاہیے،" مٹسوٹاکس نے کہا۔ حکام نے نوٹ کیا کہ مارچ میں 1,300 سے زیادہ مرتبہ آتش زدگی کے واقعات پیش آئے جب یونانی کسان روایتی طور پر فصلوں کی باقیات جلا دیتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ اس سال 18,000 سے زیادہ امدادی کارکنان دستیاب ہوں گے اور "یہ تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
یورپی یونین کے پانچ ساتھی رکن ممالک کے مزید 300 فائر فائٹرز کو اس سال یونان میں مستقل طور پر تعینات کیا جائے گا۔"
آگ بجھانے والے 3,700 انجن اور 80 نگران ڈرونز بھی ہوں گے۔
یونان نے گذشتہ سال جنگلات کی مہلک آگ کا مقابلہ کیا جس میں وہ حادثہ بھی شامل تھا جس نے ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور قابو پانے سے پہلے ہی آگ ایتھنز کے مضافات تک پہنچ گئی تھی۔
یونان میں جنگل کی آگ کا سیزن باضابطہ طور پر یکم مئی سے شروع ہوتا ہے لیکن ملک کو پہلے ہی خشک سردی کا سامنا رہا اور مارچ کے وسط میں غیر موسمی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔
-
سعودی اور یونانی وزرائے ثقافت کی جانب سے ثقافتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت
سعودی عرب کے وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان اور جمہوریہ یونان کی وزیرِ ثقافت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : سورج کے "ہالے" نے جنوبی ضلع کے آسمان کو چار چاند لگا دیے
آج جمعرات 24 اپریل (2025) کی صبح سعودی عرب کے جنوبی ضلع صبيا کے آسمان پر سورج کے ...
مشرق وسطی -
پاکستان پر' بھارتی آبی حملے' اور جنگی دھمکیوں کے خلاف پاکستان میں عوامی احتجاج،
جمعرات کے روز سینکڑوں پاکستانی مظاہرین نے بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دیرینہ ...
بين الاقوامى