سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانس کے وزیر برائے یورپ و خارجہ امور جین نول بیروٹ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ان امور میں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال سرفہرست رہی۔ مسئلہ فلسطین کے حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ سعودی فرانس کی مشترکہ صدارت میں آئندہ جون میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔