تدفین کے ایک دن بعد عوام کو پوپ فرانسس کے مقبرے پر جانے کی اجازت

ویٹیکن میں سینٹ میری میجر کے باسیلیکا میں بڑی تعداد میں لوگوں کی قبر پر آمد متوقع ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وسطی روم میں اپنے پسندیدہ چرچ میں دفن کیے جانے کے ایک دن بعد عوام کو اتوار کو سانتا ماریا میگیور کے باسیلیکا میں پوپ فرانسس کی قبر کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر لاکھوں افراد پوپ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پوپ فرانسس ایسٹر پیر کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اطالوی دارالحکومت کے وسط میں واقع یہ چرچ طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے فرانسس کی تدفین کے بعد اپنے معمول کے وقت پر دوبارہ کھل گیا۔

پوپ کو ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز سکوائر میں آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کیا گیا جہاں تقریباً 250,000 لوگ سکوائر اور قریبی گلیوں میں جمع تھے۔ اس کے بعد جنازے کا جلوس روم کے مرکز سے ہوتا ہوا چرچ تک پہنچا۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات پچھلے پوپوں کے مقابلے میں زیادہ سادہ تھیں۔ تاہم اس کے باوجود تقریباً 150,000 لوگ انہیں الوداع کرنے کے لیے روم کی سڑکوں پر قطار میں کھڑے تھے۔ ان سڑکوں پر سے ان کے جنازے کے جلوس گزرے تھے۔

پوپ فرانسس کا انتقال فالج کا دورہ پڑنے کے بعد ہوا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے اور پھر ان کی حرکت قلب بند ہو گئی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں شدید سانس کی ناکامی، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں