امریکہ : داخلہ سلامتی کی خاتون وزیر کا بیگ چرانے والا شخص غیر قانونی مہاجر نکلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، داخلہ کی سیکورٹی کی خاتون وزیر کرسٹی نوئم کا GUCCI برانڈ کا بیگ چوری کرنے پر جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ چلی کا ایک 49 سالہ شہری ماریو بوستامانتے لیوا ہے۔ لیوا اس سے قبل لندن میں بھی اسی نوعیت کے جرائم کے ارتکاب پر گرفتار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لیوا نے ایسٹر کے موقع پر واشنگٹن میں "دی کیپیٹل برگر" ریستوران میں کھانے کے دوران نوئم کا بیگ چرایا تھا۔ بیگ میں 3000 ڈالر نقدی، ان کا ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، سکیورٹی بیج اور گھر کی چابیاں موجود تھیں۔

لیوا امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے اور مشرقی ساحل پر سرگرم ایک بڑی چوری کی تنظیم سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔ اس کا ساتھی، ایک اور غیر قانونی مہاجر، ابھی فرار ہے۔

کرسٹی نوئم نے "ایکس" پلیٹ فارم پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "یہ شخص ایک پیشہ ور مجرم ہے، جو کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہے۔ اسی لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو محفوظ بنانے اور غیر ملکی مجرموں کو نکالنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں"۔

کیمرے نے اسے بیگ چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

امریکی اٹارنی ایڈ مارٹن کے مطابق، حملہ مخصوص طور پر نوئم کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا بلکہ چور قیمتی بیگ کی طرف متوجہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ کام کسی نوآموز کا نہیں تھا، بلکہ ایک تجربہ کار چور کا تھا، جس نے بڑی مہارت سے موقع کا فائدہ اٹھایا"۔

مذکورہ ریستوران وائٹ ہاؤس سے تقریباً ایک میل دور واقع ہے۔ اس کے سکیورٹی کیمروں میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم این 95 ماسک، گہرے رنگ کی پینٹ، فر والی جیکٹ اور بیس بال کیپ پہنے بیگ اٹھا کر ریستوان سے نکل گیا۔

ماضی میں، 2015 میں لیوا لندن میں چوری کے الزام میں گرفتار ہو کر پانچ ماہ قید بھگت چکا ہے، جہاں اس نے درجنوں فونز، بٹوے اور لیپ ٹاپس چرائے تھے۔

مارٹن نے مزید کہا کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ادارہ اب معاملے میں شامل ہو چکا ہے اور دونوں افراد کو امریکہ میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مارٹن نے کہا کہ "صدر ٹرمپ کی واضح ہدایت ہے کہ غیر قانونی افراد پر مقدمہ چلایا جائے، انھیں سزا دی جائے اور جلد از جلد ملک بدر کیا جائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں