آسٹریلیا : ہائی وے پر ٹرک سے دھات کے ٹکڑے گرنے سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

آسٹریلوی حکام کے مطابق، آج جمعے کی صبح ملک کی ایک انتہائی مصروف شاہ راہ پر ایک ٹرک کے اندر سے 750 کلوگرام نوکیلے دھات کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک کا نظام شدید طور پر متاثر ہوا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ایم 1 پیسفک ہائی وے پر علی الصبح پیش آیا۔ اس کے نتیجے میں 300 سے زیادہ گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ ہنگامی خدمات کے کارکنان مقناطیسی آلات کے ذریعے ان ٹکڑوں کو ہٹانے اور سڑک مکمل طور پر صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

ہائی وے پیٹرول کے سربراہ ہوارڈ کولنز نے کہا کہ "یہ صرف جھاڑو پھیرنے یا صفائی کا معمولی کام نہیں، بلکہ ہم مقناطیسی مشینوں کی مدد سے سڑک پر چپکنے والے دھاتی ٹکڑوں کو ہٹا رہے ہیں، جو وقت طلب عمل ہے"۔

گوگل میپس کی ایک تصویر جو ٹریفک جام کی لمبائی دکھا رہی ہے
گوگل میپس کی ایک تصویر جو ٹریفک جام کی لمبائی دکھا رہی ہے

انھوں نے بتایا کہ ٹرک نے مذکورہ شاہ راہ پر 30 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کر لیا تھا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ دھات کے ٹکڑے گر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق، 46 سالہ ڈرائیور تحقیقات میں پوری طرح تعاون کر رہا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں