بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تناؤ کے درمیان بھارتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سرحد پر اپنی فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ترجمان ویمیکا سنگھ نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی فوج کی پیش قدمی والے علاقوں میں نقل و حرکت کو دیکھا ہے۔ یہ نقل و حرکت صورتحال کو مزید خراب کرنے کے جارحانہ ارادے کی نشاندہی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلح افواج اب بھی بلند عملی تیاری کی حالت میں ہیں۔ بھارتی مسلح افواج عدم تصادم کے لیے پرعزم ہیں بشرطیکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھی اسی طرح کا ردعمل سامنے آئے۔ ویمیکا سنگھ نے اشارہ کیا کہ پاکستان کی جانب سے رات گئے کی جانے والی دشمنی کی کارروائیوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا اور ان کا مناسب جواب بھی دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے بھارتی زیر انتظام حصے میں طبی اور تعلیمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ اسی دوران پاکستانی ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ کشمیر کے پاکستانی زیر انتظام حصے میں بھارتی گولہ باری سے 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ موقف پاکستانی فوج کی جانب سے آج ہفتہ کی علی الصبح بھارتی فضائی حملوں کے جواب میں "آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص" کے آغاز کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے کئی بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثنا پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے اگر بھارتی فریق بھی ایسا ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال کو پرسکون کرنے کے حوالے سے گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔
دریں اثنا "سی این این نیوز 18" نے رپورٹ کیا ہے کہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ فریقین کے درمیان پہلی ٹیلی فون بات چیت ہوئی ہے تاہم دونوں ملکوں کے کسی بھی سرکاری ذریعے نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بھارت نے بدھ 7 مئی کو پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے کیے تھے جس کے جواب میں اسلام آباد نے بھی کارروائی کی تھی۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور عسکری تیاری میں اضافہ ہو گیا تھا۔
واضح رہے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی شہر پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت خیز حملے کے بعد سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
-
بھارت اور پاکستان نے فوری اور مکمل جنگ بندی کی تصدیق کر دی
انڈیا، پاکستان غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات کریں گے: امریکی وزیر خارجہ
پاكستان -
پاکستان کی فضائی حدود آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے بند: ایوی ایشن اتھارٹی
ہفتے کے روز فوج نے کہا ہے کہ بھارت نے فضائی مراکز پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ...
پاكستان -
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر گولہ باری میں 11 افراد جان سے گئے
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتی فوجی سرحد کے ...
پاكستان