روس اور یوکرین

پوتین کی تین سال جنگ کے بعد یوکرین سے براہِ راست امن مذاکرات کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اتوار کو یوکرین سے استنبول میں 15 مئی کو براہِ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایک پائیدار امن کا حصول اور جنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہونا چاہیے۔

پوتین نے فروری 2022 میں ہزاروں فوجی یوکرین بھیجے جس سے 1962 میں کیوبا میزائل بحران کے بعد سے روس اور مغرب کے درمیان شدید ترین تصادم شروع ہوا۔

انہوں نے کہا، روس "تنازعہ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے" اور "طویل مدتی، پائیدار امن کی بحالی کے حصول کے لیے" استنبول میں یوکرین کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تجویز پیش کر رہا ہے۔

روسی حملے کے فوراً بعد 2022 میں ناکام مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے پوتین نے کہا، "2022 میں مذاکرات روس نے ختم نہیں کیے تھے۔ یہ کئیف تھا۔ اس کے باوجود ہم تجویز کر رہے ہیں کہ کئیف بغیر کسی پیشگی شرط کے براہِ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔"

پوتین نے کہا، "ہم کئیف حکام کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ جمعرات کو استنبول میں پہلے سے جاری مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ ہماری تجویز جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ان کے سامنے ہے۔ فیصلہ اب یوکرین کے حکام اور ان کے سربراہان پر منحصر ہے جو لگتا ہے کہ اپنے ذاتی سیاسی عزائم پر چلتے ہیں نہ کہ اپنے لوگوں کے مفادات کے پیشِ نظر۔"

بڑی یورپی طاقتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ ہفتے کے دن 30 روزہ غیر مشروط یوکرین جنگ بندی کی حمایت کی اور چند ہی دنوں میں اسے قبول نہ کرنے کی صورت میں پوتین پر "وسیع پیمانے پر" نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ جو کہتے ہیں کہ انہیں امن قائم والے کے طور پر یاد رکھے جانے کی خواہش ہے، بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ جنگ کے بجائے یوکرین میں "خون کی ہولی" ختم کرنا چاہتے ہیں جسے ان کی انتظامیہ امریکہ اور روس کے درمیان پراکسی جنگ قرار دیتی ہے۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن، مغربی یورپی رہنماؤں اور یوکرین نے اس حملے کو زمین پر سامراجی طرز کا قبضہ قرار دیا اور بار بار روسی افواج کو شکست دینے کا عزم کیا۔

پوتین نے اس جنگ کو مغرب کے ساتھ ماسکو کے تعلقات میں ایک نیا موڑ قرار دیا جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ نیٹو کو وسعت دے کر 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس کی تذلیل ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں