سویڈن کے ایرانی نژاد ماہر تعلیم احمد رضا جلالی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار احمد رضا جلالی کی سویڈش وکیل نے پیر کے روز کیا ہے۔
خیال رہے احمد رضا جلالی کو 2017 میں جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور جیل میں ہوتے ہوئے انہیں سویڈن کی شہریت دی گئی تھی۔
احمد رضا کی اہلیہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ احمد رضا جلالی کو ایون جیل میں دل کا دورہ پڑا ہے۔
سویڈن میں احمد رضا کی وکیل نیما رستی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ ان کے مؤکل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ابھی تک صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ حالانکہ ایسی صورتحال میں مریض کے ٹیسٹ بشمول 'الیکٹرو کورڈیوگرام' کرایا جانا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن صحت سے متعلق کسی قسم کی سہولت ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔
وکیل کے مطابق جمعہ کے روز ایک ڈاکٹر نے جبکہ پیر کے روز ماہر امراض دل نے احمد رضا جلالی کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔
نیما رستی نے کہا کہ احمد رضا کی نبض سست چل رہی ہے اس کے باوجود انہیں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
سویڈن کی وزیر خارجہ ماریہ مالمر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سے اس سلسلے میں فوری طور پر بات کی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ احمد رضا کو فوری طور پر خصوصی نگہداشت فراہم کی جائے۔ سویڈش وزیر خارجہ کی طرف سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کی گئی پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ نیز احمد رضا کی رہائی کا بھی اس پوسٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سویڈن پر تعلقات کی خرابی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ احمد رضا جلالی کو طبی نگہداشت تک رسائی حاصل تھی۔
عباس عراقچی نے سویڈن ہم منصب سے ان امور پر غور کرنے کا مطالبہ کیا جس سے ایران و سویڈن کے تعلقات اس سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سزا یافتہ مجرم کو سویڈن کی شہریت دینے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔
-
مدینہ سے آنے والے 1850 ایرانی عازمین مکہ پہنچ گئے
اس سال ایرانی عازمین حج کی مجموعی تعداد 85 ہزار تک پہنچ گئی
بين الاقوامى -
حزب اللہ کی ایرانی افسران کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خدشے پر حساس فیصلہ، ایران کو سفارتی شرمندگی سے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کا ایرانی پاسداران انقلاب کے افسروں سے لبنان چھوڑنے کا مطالبہ: العربیہ ذرائع
زیادہ تر افسران الضاحیہ الجنوبیہ اور البقاع میں نگرانی سے دور مقامات پر رہتے ہیں: ...
بين الاقوامى