روسی و امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ہفتہ کے روز اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کو فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ اور ان کے ملک کی روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے کی کوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کوششوں کو مثبت کردار ادا کرنے کا نام دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اس فون کال پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹیلی گرام چینل' پر جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ان شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے رابطے جاری رہیں گے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے سے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ ان کا دوسرا دور صدارت جنگوں کے خاتمے کے لیے ہوگا اور وہ روس و یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے جاری جنگ کو جلد ختم کرا دیں گے۔ تاہم ابھی ان کی یہ کوششیں جاری ہیں اور عملی پیش رفت کی منتظر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں