مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے تین انڈونیشین تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے، جو سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی حج پیکج کے گمراہ کن اشتہارات پھیلا کر دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔
ان اشتہارات میں مقدس مقامات پر حاجیوں کے لیے رہائش اور نقل و حمل کی سہولیات کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں مکمل کی گئیں اور انھیں مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوامی سلامتی کے ادارے نے شہریوں اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلقہ ضوابط و ہدایات کی مکمل پابندی کریں، اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور الشرقیہ صوبوں کے لیے رابطہ نمبر (911) ہے، جب کہ مملکت کے باقی تمام صوبوں میں (999) پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔
📹| دوريات الأمن بالعاصمة المقدسة تقبض على (3) مقيمين لارتكابهم عمليات نصب واحتيال بنشر إعلانات حملات حج وهمية ومضللة بتوفير سكن ونقل للحجاج داخل المشاعر المقدسة.#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/lEsjMLNaNB
— الأمن العام (@security_gov) May 16, 2025
-
شاہی کمیشن مکہ مکرمہ نے حج سیزن کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لی
شاہی کمیشن برائے شہر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات نے 1446 ہجری کے حج سیزن کے لیے اپنی ...
بين الاقوامى -
پاکستان میں حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز
کُل 342 پروازیں، آخری پرواز 31 مئی کو پاکستان سے روانہ ہو گی
پاكستان -
پاکستانی عازمین حج"روڈ ٹومکہ"پروگرام کےتحت ملنےوالی سہولیات پرحکومتِ سعودی عرب کےسپاس گزار
اسلام آباد سے روانہ ہونے والے پاکستانی حجاج نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے "روڈ ٹو ...
مشرق وسطی