انتخابات کے دوران مشہور شخصیات کی کملا ہیرس کی حمایت: ٹرمپ کا تحقیقات کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ اپنی 2024 کی انتخابی حریف کملا ہیرس کے حوالے سے ان مشہور شخصیات کے بارے میں "بڑی تحقیقات" شروع کریں گے جنہوں نے وائٹ ہاؤس کے لیے ان کی ناکام صدارتی دوڑ کی حمایت کی تھی۔

"امیدواروں کو حمایتی یا تصدیقی بیانات کے لیے ادائیگی کرنے کی اجازت نہیں ہے جو کملا نے تفریح کے لیے ادائیگی کی آڑ میں کیا۔ میں اس معاملے کی ایک بڑی تحقیقات طلب کرنے جا رہا ہوں۔" انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔

ہیرس نے انتخابی دوڑ میں گلوکارہ بیونسے اور اوپرا ونفرے جیسی مشہور شخصیات کی شہرت سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ونفرے نے ہیرس کی صدارتی مہم سے اپنی پروڈکشن کمپنی کو ایک ملین ڈالر کی ادائیگی کا دفاع کیا جو صدارتی امیدوار کی میزبانی کرنے والے ٹاک شو لیجنڈ سے وابستہ اخراجات پورا کرنے کے لیے دیئے گئے۔

اس دوران ہیرس کی ٹیم نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انہوں نے پاپ میگا سٹار بیونسے کو اپنی ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے 10 ملین ڈالر ادا کیے۔

ہیرس مہم نے اپنی مالی رپورٹوں میں ایک توثیقی بیان سے متعلق ماحولیات کی وکالت کرنے والے ایک گروپ کو 75 ڈالر کی ادائیگی درج کی ہے۔

انتخاب میں آرام سے کامیابی حاصل کرنے والے ٹرمپ کو تفریحی صنعت سے بہت کم حمایت ملی لیکن انہوں نے پوڈ کاسٹ کے میزبان جو روگن سمیت معروف، متأثر کن افراد کے ہدفی ناظرین کا فائدہ حاصل کیا۔

پیر کے روز صدر نے بیونسے، ونفرے اور بروس سپرنگسٹن کو نشانہ بنایا جس میں ہیرس پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے انتخابات سے چند ہفتے قبل جارجیا میں ہونے والی ایک ریلی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق راک سٹار کو ادائیگی کی۔

انہوں نے لکھا، "کملا ہیرس نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بروس سپرنگسٹن کی ناقص کارکردگی کے لیے کتنی رقم ادا کی؟ اگر وہ ان کے اتنے ہی مداح ہیں تو انہوں نے یہ رقم کیوں قبول کی؟"

ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے سپرنگسٹن کے خلاف بات کرنے کے لیے ٹروتھ سوشل کا رخ کیا۔ قبل ازیں سٹار نے ایک برطانوی کنسرٹ کے سامعین کو بتایا، ان کے وطن پر اب ایک "بدعنوان، نااہل اور غدار انتظامیہ" کی حکومت ہے۔

اس کے جواب میں 78 سالہ ریپبلکن نے کہا کہ سٹار جن کا عرفی نام "باس" ہے، کو "ضرورت سے زیادہ پسند کیا جاتا" ہے۔

سپرنگسٹن ٹرمپ کے ایک سرِ عام لبرل نقاد ہیں اور ہیرس کی حمایت کے لیے نکلے جب ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے انہیں انتخابی امیدوار نامزد کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں