لندن میں "مستقبل کی ملکہ" شہزادی کیٹ کا نیا مجسمہ عوام کی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لندن کے معروف مادام تسو میوزیم میں بدھ کے روز ولی عہد برطانیہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ کا نیا مومی مجسمہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

یہ مجسمہ ان کے شوہر شہزادہ ولیم بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کمیلا کے مجسموں کے ساتھ رکھا گیا ہے، جس سے شاہی خاندان کی نمائندگی مزید مکمل ہو گئی ہے۔

43 سالہ شہزادی کیٹ کے مجسمے کو معروف ڈیزائنر جینی پیکہم کے تیار کردہ لمبے گلابی لباس میں ملبوس کیا گیا ہے، جیسا کہ انہوں نے دسمبر 2023ء میں بکنگھم پیلس میں ایک سفارتی استقبالیہ میں زیب تن کیا تھا۔ اس کے ساتھ چمکتا ہوا چاندی کا جوتا اور "لوورز ناٹ" نامی ہیروں اور موتیوں سے جڑا ہوا شاہی تاج بھی سجایا گیا ہے، جو کہ شہزادی ڈیانا سمیت کئی شاہی خواتین کی پسندیدہ چوائس رہا ہے۔

مادام تسو میوزیم کے جنرل مینیجر اسٹیو بلیک برن کا کہنا تھا کہ "یہ مجسمہ خاص طور پر اس خیال کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ اس کا انداز اور وقار مستقبل کی ملکہ کے شایان شان ہو، جو اپنے خوش لباس شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت جوڑی بناتی ہیں۔"

یہ نیا مجسمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شہزادی کیٹ نے تقریباً چودہ ماہ قبل سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے بیماری کی نوعیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جنوری کے وسط میں انہوں نے بتایا کہ وہ صحتیاب ہونے کے مرحلے میں ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادی کی بیماری کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب کچھ ہی ہفتے قبل بادشاہ چارلس سوم کے سرطان میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن جو اب ڈچز آف کیمبرج کے لقب سے جانی جاتی ہیں کا پہلا مجسمہ مادام تسو میں اپریل 2012ء میں رکھا گیا تھا، جب وہ شہزادہ ولیم سے شادی کے ایک سال بعد شاہی خاندان کا حصہ بنی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں