امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس، رینڈی وائن نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسی طرح جوہری حملہ کیا جائے جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیا تھا۔
یہ بیان انھوں نے اس واقعے کے بعد دیا جس میں واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین، ایک مرد اور ایک عورت، کو ایک نوجوان الیاس روڈریگز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
وائن نے جمعرات کے روز امریکی ٹی وی چینل "فوکس نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی مسئلہ ایک شیطانی مسئلہ ہے..."۔
In response to the horrific killing of Israeli embassy staff in Washington, a Republican Congressman went on Fox News and suggested Gaza be “nuked" like Hiroshima and Nagasaki. pic.twitter.com/8S9XLcBV7j
— Waleed Shahid 🪬 (@_waleedshahid) May 22, 2025
جب ان سے غزہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا اور یہ سوال کیا گیا کہ آیا حماس اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ واشنگٹن جیسے حملوں کو روک سکے گا، تو انھوں نے کہا "اس تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، ان سے مکمل اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈلوائے جائیں..."۔
انھوں نے مزید کہا "دوسری عالمی جنگ میں ہم نے نہ تو نازیوں سے اور نہ جاپانیوں سے مذاکرات کیے، بلکہ ہم نے جاپان پر دو بار جوہری بم گرا کر ان کوے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ یہاں بھی ہمیں یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔ اس ثقافت میں کوئی گہری خرابی ہے جسے شکست دینا ضروری ہے۔"
وائن کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب جمعرات کے روز امریکی دار الحکومت میں واقع یہودی عجائب گھر کے سامنے ایک شخص نے فائرنگ کر کے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو قتل کر دیا۔ واشنگٹن پولیس کے مطابق، حملہ آور کو اس وقت دیکھا گیا جب وہ عجائب گھر کے سامنے بار بار چہل قدمی کر رہا تھا، اور پھر اس نے اچانک گولیاں چلا کر دونوں افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کا نام الیاس روڈریگز ہے، عمر 30 سال ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔
امریکی حکام کے مطابق، گرفتاری کے وقت مشتبہ شخص نے "فلسطین کی آزادی" کا نعرہ لگایا۔ یہ بات امریکی چینل "این بی سی" نیٹ ورک نے بتائی۔
دوسری طرف، امریکی پولیس یہ تحقیق کر رہی ہے کہ آیا روڈریگز نے واردات سے ایک دن قبل اسرائیل مخالف کوئی طویل بیان انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ یہ بات سیکیورٹی ذرائع نے "نیویارک پوسٹ" ویب سائٹ کو بتائی۔
-
اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کا قتل: امریکہ نے سکیورٹی سخت کر دی
پولیس نے جمعے کو پورے واشنگٹن میں سکولوں اور مذہبی عمارات کی سکیورٹی بڑھا دی۔ اس ...
بين الاقوامى -
سوئس 'این جی او' کا امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹرین فاونڈیشن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
سوئٹزر لینڈ میں کام کرنے والی ایک 'این جی او' نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جو کچھ ہو رہا وہ نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے: یورپی کونسل
یورپ کی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کی ایک رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی میں ...
مشرق وسطی