بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف پہلے مقدمہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مقدمہ خصوصی عدالت میں اتوار کے روز شروع ہوا ہے۔ یہ بات چیف پراسیکیوٹر نے بتائی ہے۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت کی خصوصی عدالت نے پانچ اگست 2019 کو قتل کیے گئے 6 مظاہرین کی ہلاکت کے خلاف 8 پولیس اہلکاروں کو باضابطہ کارروائی کا حصہ بنایا ہے۔
ان 8 پولیس اہلکاروں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ جن میں سے 4 عدالت میں پیش ہوئے ہیں جبکہ 4 کی عدم موجودگی میں مقدمہ کی سماعت ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کی 'ڈومیسٹک انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل' کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو چکا ہے۔ حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے وقت جولائی و اگست 2024 میں تقریباً 1400 بنگلہ دیشی قتل ہوئے ہیں۔
قتل کے اس مقدمے میں ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر حبیب الرحمن بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ مقدمے کی سماعت کے دوران موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش پانچ اگست 2024 کو عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت بھاگ گئی تھیں۔ اس سے پہلے ان کی حکومت نے 1400 نوجوان مظاہرین کو پولیس اور فوج کی قوت سے ہلاک کروا دیا تھا۔
تاج الاسلام نے مزید کہا '8 افراد پر مختلف الزمات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں اعلیٰ کمانڈ ، براہ راست احکامات کی پیروی کی ذمہ داری اور بعض پر کارروائیوں میں حصہ لینے کی ذمہ داری سے متعلق الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کے تحت انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کو ثابت کرنے کے لیے شواہد موجود ہیں۔ ان شواہد میں مظاہرین پر تشدد کی ویڈیو فوٹیج کے علاوہ حسینہ واجد کی ریکارڈنگز بھی موجود ہیں جس میں انہوں نے مظاہرین کو قتل کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیا۔
یاد رہے حسینہ واجد اپنے مخالفین کے خلاف مقدمے چلانے، انہیں پھانسی دینے اور جیلوں میں تاحیات قید رکھنے کے حوالے سے دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت کی حامل رہی ہیں۔
-
بنگلہ دیش : انتخابات سے متعلق دباؤ بڑھنےپرعبوری رہنما محمد یونس کی مختلف رہنماؤں سےملاقات
بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس حکومت پر انتخابات سے متعلق دباؤ بڑھنے پر مختلف ...
بين الاقوامى -
پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگا واٹ بجلی مختص کر دی
پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے اتوار کو کہا کہ ملک بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا ...
پاكستان -
فرانس کے شہر کانز اور نیس میں بجلی کی بندش، ہزاروں گھر اور ایک ایئرپورٹ بھی متاثر
پڑوسی شہر کانز میں اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد کوٹ ڈی ازور کے ساحل پر واقع فرانس ...
بين الاقوامى