بالوں کا رنگ "املی"سمجھ کرپینے والی مصری خاتون دم توڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے جنوبی صوبے سوہاج کے علاقے البلینا کے گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 21 سالہ گھریلو خاتون غلطی سے "ہیئر ڈائی پی "جانے کے باعث شدید زہریلے اثرات کا شکار ہو کر دم توڑ گئیں۔ خاتون نے بوتل میں رکھی یہ کیمیکل مادہ تمر ہندی (املی) کا شربت سمجھ کر پی لیا تھا۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب البلینا کے مرکزی ہسپتال نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نوجوان خاتون کو زہر خورانی کی حالت میں لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

بالوں کا رنگ
بالوں کا رنگ

پولیس کے مطابق متوفیہ "سلوى ص" گھر میں موجود تھیں کہ انہوں نے ایک بوتل میں رکھی ہیئر ڈائی کو مشروب سمجھ کر پی لیا۔ شوہر اور والدہ کے بیانات کے مطابق خاتون نے لاعلمی میں وہ محلول پی لیا جو دراصل بالوں میں رنگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس غلطی نے ان کی جان لے لی۔

خاتون کے اہل خانہ نے کسی پر الزام عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کسی بھی مجرمانہ پہلو کو مسترد کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ محض ایک افسوسناک حادثہ تھا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے کیس کو پبلک پراسکیوٹر کے سپرد کر دیا ہے، جو اب اس کی مزید تحقیقات کر رہاہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں