فلسطینی عازمینِ حج کا سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر

پروگرام 1996 سے جاری، اس سال 2,443 افراد حج کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے اور وزارتِ اسلامی امور کے زیرِ نگرانی مہمانوں کے حج و عمرہ پروگرام کے زیرِ اہتمام متعدد فلسطینی عازمینِ حج نے سعودی مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا، یہ اقدام تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے شاہ سلمان کی نگہداشت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ باوقار اور باسہولت طریقے سے حج ادا کر سکیں۔

فلسطینی حاجی ایمن صالح نے اس سال حج کے لیے منتخب ہونے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور فلسطینی عازمین کے لیے غیر معمولی خدمات اور پرتپاک استقبال پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

حاجی حسین کمال نے شاندار سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا، اس سے فلسطینی حجاج کی خدمت اور انہیں اطمینان سے حج کرنے میں مدد دینے کے لیے مملکت کی لگن کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس فراخدلانہ اقدام پر سعودی قیادت کی بہت زیادہ تعریف کی۔

اس پروگرام کے تحت فلسطینی سیاسی قیدیوں اور شہداء کے سینکڑوں رشتہ دار فریضۂ حج ادا کرنے پہنچ چکے ہیں۔ وزارتِ اسلامی امور نے پیر کے روز غزہ سے 500 عازمینِ حج کا استقبال کیا جس سے فلسطینی حجاج کی کل تعداد ایک ہزار ہو گئی۔

خادم الحرمین الشریفین نے 1996 میں پروگرام کے آغاز سے اب تک ہزاروں حجاج اور عمرہ زائرین کی میزبانی کی ہے۔ اس سال یہ پروگرام 100 ممالک کے 2,443 عازمین کی میزبانی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں