ایرانی پارلیمٹ کے ارکان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر امریکہ ایران جوہری مذاکرات کو ایک 'سٹریٹجک ٹریپ' میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کا یہ بیان منگل کے روز ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چھٹا راؤنڈ قریب ہے اور ایران نے مذاکرات کے اس دور میں بھی جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے امریکہ و اسرائیل پر ٹریپ بنانے کا الزام لگانے کے علاوہ یہ بھی کہا ' امریکہ ان مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں نظر آ رہا ہے بلکہ وہ مذاکرات کو مسئلہ حل کرنے کے بجائے محض دباو بڑھانے اور نئے سے نئے مطالبات مسلط کرنے کے لیے یہ مذاکراتی دور کر رہا ہے۔ نیز ایسے مطالبات جارحانہ طور پر سامنے لا رہا ہے جو ایرانی حقوق کے خلاف ہیں۔
خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ فریقین یورینیم افزودگی کے مشکل نکتے پر اپنی پوزیشن پر اڑی ہوئی ہیں۔ اس بارے میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اس نکتے پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جا سکتے کیونکہ یہ ایرانی جوہری پروگرام کی اصل ہے ۔
جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کے روز ہو گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کےطابق یہ دور اومان میں متوقع ہے۔
ایران نے یورینیم افزودگی روکنے کو قبول نہ کرتے ہوئے متبادل تجویز دی ہے۔ یہ بھی کسی بھی ڈیل تک پہنچنے کے لیے ضروری یے کہ ایران پر عائد کی گئی تمام پابندیاں اٹھائی جائیں۔ یہی مطالبہ ارکان پارلیمنٹ نے کیا ہے۔
-
اتوار کے لیے امریکہ سے مذاکرات کا نیا دور طے شدہ ہے: ایران
ایرانی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا نیا دور ...
مشرق وسطی -
ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ نے تاحال گرین سگنل نہیں دیا: اسرائیلی ذرائع
اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور باہمی دھمکیوں کے ساتھ ایک باخبر ...
بين الاقوامى -
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی: عدلیہ
ایران نے داعش کے نو مجرمان کو پھانسی دے دی: عدلیہ
مشرق وسطی