ایران کے وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی تنازع شروع ہوا تو ایران خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ یہ بیان ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور سے چند روز قبل دیا گیا ہے جب کہ اس بات کے امریکی اشارے بھی سامنے آئے ہیں کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو متبادل منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
نصیر زادہ نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا "دوسری جانب کے بعض ذمے داران دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو فوجی کارروائی کی جائے گی، لیکن اگر تنازع مسلط کیا گیا تو ہم خطے میں تمام امریکی اڈوں کو پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے"۔
یہ بیان برطانوی خبر رساں ایجنسی نے نقل کیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں تہران نے ایک ایسا میزائل تجربہ کیا ہے جس کا وار ہیڈ دو ٹن وزنی ہے۔
نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کرے گا۔
زیادہ جارحانہ رویہ
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار ایران کے ساتھ معاملات میں فوجی راستے کے امکان کی جانب اشارہ کیا ہے، اگرچہ وہ خود مذاکرات کو ترجیح دینے کا بھی کہتے رہے ہیں۔ گزشتہ روز انھوں نے یہ بھی کہا کہ "تہران مذاکرات میں پہلے سے زیادہ جارحانہ رویہ اختیار کر چکا ہے"۔
یہ سارا پس منظر ایسے وقت میں ہے جب چھٹے دور کی بات چیت آئندہ اتوار کو سلطنت عمان میں متوقع ہے، جیسا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اشارہ دیا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ مذاکرات جمعرات کو ہوں گے۔
ادھر توقع ہے کہ ایران امریکی پیشکش کے جواب میں، جو ایک ہفتہ قبل عمانی ثالث کے ذریعے پیش کی گئی تھی، ایک جوابی تجویز پیش کرے گا۔
-
امریکہ، اسرائیل جوہری مذاکرات کو' ٹریپ' کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں:ایرانی ارکان پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمٹ کے ارکان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر ...
بين الاقوامى -
ایران کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہوں، بمباری سے نہیں:ٹرمپ کا نیتن یاھو کو پیغام
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِاعظم کو فوجی کارروائی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
بين الاقوامى -
ایران : 2022 میں سات افراد کو قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی
ایران نے بدھ کے روز ایک ایسے شخص کو ہھانسی دی ہے جس نے سال 2022 میں سات افراد کو ...
مشرق وسطی