سعودی ولی عہد کی ماکروں اور میلونی کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملے کے اثرات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون سے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور ایران پر اسرائیلی کارروائیوں کے اثرات پر گفتگو کی۔

ٹیلی فون پر ہونے والی اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے اور تحمل و برداشت سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید یہ کہ اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔

اسی ضمن میں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کی جانب سے بھی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں خطے کی صورت حال بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور تمام تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں