فرانس نے یہودیوں اور امریکیوں کے لیے سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور تصادم کی صورت حال کے پیش نظر فرانس نے اپنے ہاں یہودی شہریوں کے علاوہ امریکی اداروں کی سکیورٹی کے لیے انتظامات کو مزید سخت کردیا ہے۔

اس امر کا اظہار فرانس میں داخلی طور پر جاری کیے گئے ایک خط سے ہوا ہے۔ جس میں سکیورٹی بڑھانے کے اقدامات کے لیے کہا گیاتھا۔

خط چونکہ ہفتے کے روز لکھا گیا ہے اس لیے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اقدام کرنا ایران کے رد عمل کے بعد ضروری ہو گیا تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹالیو کی طرف سے داخلی حفاظت سے متعلق اداروں کوں تحریر کردہ اس خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا طبقوں کو خصوصی حفاظتی نگرانی کی سہولیات دی جائیں۔ خصوصا ایسے تمام مقامات پر جو کسی بیرونی طاقت کی کسی غلط یا دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے اسرائیل کے جمعہ کے روز سے ایران پر اب تک کیے گئے خوفناک ترین حملوں کے بعد ایران نے بھی پلٹ کر اسرائیل کی توقع سے کہیں زیادہ شدید رد عمل دیا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں ایران کے بھاری جانی نقصان کے علاوہ فوجی مراکز اور جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح ایران نے بھی اسرائیل کے شہروں میں قائم فوجی مراکز، موساد ہیڈ کوارٹر اور آئل ریفائنریز کے علاوہ بین گویر ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ایران کی طرف سے ایک ہی وقت میں سینکڑوں میزائل اسرائیل کے اہم شہروں تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفا پر داغے جارہے ہیں۔ جس سے اسرائیلی دفاعی نظام 'آئرن ڈوم ' بھی بے بس ہوتا نظر آرہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں