تل ابیب پر میزائل حملے: برطانوی شہریوں کو اسرائیل نہ جانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے ایران کے اسرائیل بھر میں جاری جوابی میزائل حملوں کو برطانوی شہریوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس خوفناک جنگی صورتحال میں اسرائیل نہ جائیں۔

ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کے اندر ہی نہیں اسرائیل سے باہر بھی خوف کی فضا بنی ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام مسلسل ناکام نظر آرہا ہے۔ اس لیے برطانیہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کی طرف سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

شہریوں کے لیے جاری کردہ رہنمائی میں کہا گیا ہے اسرائیل اور خطے کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ جس سے کئی طرح کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کی یہ صورت حال اچانک اور کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر بدلتی ہے جو سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ اس لیے اسرائیل کی طرف سفر سے گریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں