ایرانی دار الحکومت تہران کے جنوب مغرب میں تقریباً 157 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قـُم شہر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ... کئی وڈیوز میں شہر کی ایک رہائشی عمارت میں ایک فلیٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی۔ اسی دوران اسرائیل نے محمد سعید ایزدی، جو پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس میں فلسطین شاخ کے سربراہ تھے، ان کے قتل کا اعلان کیا۔
سعید ایزدی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے ایک اہم کمانڈر تھے۔ وہ "فلسطین شاخ" کے سربراہ تھے جو فلسطینی دھڑوں سے رابطے کی ذمہ دار ہے۔
انھوں نے "فلسطینی یونٹ" کی قیادت کی، جس کا مرکز پہلے لبنان میں تھا، اور یہ حزب اللہ کی نگرانی میں کام کرتی تھی۔
اسرائیل نے ایزدی پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی منصوبہ بندی، اور غزہ میں حماس اور جہاد اسلامی کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
یہ فلسطینی جماعتوں خصوصاً حماس اور جہاد اسلامی سے رابطے کے ذمے دار تھے۔
اسرائیل کی طرف سے پہلے جاری کی گئی بعض دستاویزات میں ایزدی کا نام یحییٰ السنوار کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والوں میں شامل تھا، جو حماس کے سابق سیاسی دفتر کے سربراہ تھے اور جنھیں اسرائیل نے گزشتہ سال ہلاک کر دیا تھا۔
عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق، ان کا نام اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے سب سے زیادہ تعاقب کیے جانے والے اہداف میں سے تھا۔
دسمبر 2023 میں، امریکہ اور برطانیہ دونوں نے ایزدی پر پابندیاں عائد کیں، کیوں کہ وہ قدس فورس میں فلسطین شاخ کے سربراہ اور بیرونی آپریشنز یونٹ کے انچارج تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ پاسدارانِ انقلاب کے چھ دیگر کمانڈروں پر بھی پابندیاں لگائی گئیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران نے سعید ایزدی کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی، جب کہ مقامی ذرائع ابلاغ نے قم میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
اسی طرح، اسرائیلی حملوں کے دوران فضائی دفاعی فورسز کے 15 افسران اور سپاہیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔
جب سے 13 جون کو اسرائیلی کارروائیاں شروع ہوئیں، اسرائیل نے تقریباً 30 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو قتل کیا ہے، اس بات کی تصدیق دو روز قبل ایک اسرائیلی عہدے دار نے کی۔ ان میں ایرانی افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی (جو 2019 سے کمانڈر تھے)، اور خاتم الانبیاء عسکری ہیڈکوارٹر کے کمانڈر غلام علی رشید شامل ہیں۔ اسی طرح، اسرائیل نے امیر علی حاجی زادہ (پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ)، بریگیڈیئر طاہر پور (فضائیہ میں ڈرون یونٹ کے سربراہ)، بریگیڈیئر داود شیخیان (فضائیہ کی ایئر کمانڈ کے سربراہ)، اور جنرل مہدی ربانی (ایرانی افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے آپریشنز ڈپٹی چیف) کو بھی ہلاک کر دیا۔
-
موساد کا ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری، 17 ماہرین ہلاک کیے جا چکے
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری غیر معمولی جنگ کے دوران صرف 9 دنوں میں اسرائیلی ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کا جنوب مغربی ایران پر حملہ، اہواز دھماکوں سے گونج اٹھا
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نویں روز بھی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ...
بين الاقوامى -
اسرائیل-ایران تنازعہ: جی سی سی کے سفیروں کا جوہری تنصیبات کی حفاظت سے متعلق اظہارِ تشویش
جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے "خطرناک نتائج" کا انتباہ
بين الاقوامى