بارہ روزہ ایران-اسرائیل جنگ ختم ہونے کے ایک دن بعد اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانا بدستور "قبل از وقت" ہے۔
امریکی انٹیلی جنس سروسز مبینہ طور پر اس نتیجے پر پہنچیں کہ امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو کئی ماہ پیچھے دھکیل دیا جس کے بعد
اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا، "آپریشن کے نتائج کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔"
ڈیفرین نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم نے جوہری پروگرام کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے اور میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے اسے کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔"