اٹلی:غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی، سپرمارکیٹ چین کا اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاجاً اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اٹلی کی ایک سپر مارکیٹ چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اب اسرائیلی مصنوعات اپنے سٹورز پر فروخت نہیں کرتی۔

اس سپر مارکیٹ چین کا منگل کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اس لیے بھی ہے کہ غزہ میں ناکہ بندی کر کے خوراک تک فلسطینیوں کی رسائی روک کے خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اٹلی کی کسی بھی بڑی سپر مارکیٹ چین کی طرف سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اسرائیل کی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں بائیکاٹ کا یہ اعلان کیا ہے۔

واضح رہے' کوپ ایلینزا ' اٹلی کی بہت بڑی خوردہ فروش چین ہے۔ اس کے پورے اٹلی میں 350 سٹور ہیں۔ اس کے یہ سٹورز اٹلی کے آٹھ ریجنوں میں قائم ہیں۔
اس بائیکاٹ کے اعلان کا مطلب ہوگا کہ اب اس سپر مارکیٹ چین کی پورے ملک میں پھیلے سٹورز اسرائیلی مونگ پھلی، تاہینی ساس اور سوڈا سٹریم کاربونیٹڈ مشروبات میکر کو اپنے سٹورز کے شیلف پر نہیں رکھے گا بلکہ پہلے سے موجود اسرائیلی آئٹمز کو بھی ہر جگہ موجود شیلفوں سے ہٹا دے گا۔

اٹلی کے شمال سے جنوب تک سینکڑوں سٹورز کی مالک یا ریگولیٹر ہونے کے ناطے اس سپرمارکیٹ چین کا اسرائیلی بائیکاٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاوہ ازیں اس سپر مارکیٹس نے غزہ کے لوگوں کی حمایت کے طور پر فلسطینیں کی حمایت کرنے والی کمپنی کا تیار کردہ کولا فزی ڈرنک فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق ہم اسرائیل کی پرف سے غزہ میں جاری ظلم و تشدد سے الگ نہیں رہ سکتے۔ خیال رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے اکیس ماہ مکمل ہونے والے ہیں اور اس دوران اسرائیلی فوج نے اب تک 56 ہزارر سے زائد فلسطینیوں کو صرف غزہں قتل کیا ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں دوتہائی کے قریب تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔ ان سب کواسرائیلی فوج نے بے دریغ قتل کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے بلکہ اب بھوک کو بھی اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کے خلاف بھی ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اس لیے اس بڑی اٹالین سپرمارکیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بھی اپنے شیلفوں سے اسرائیلی مصنوعات آٹھا دے گی۔

دریں اثنا منگل کے روز ہی ایک برطآنوی چین ' کو آپ ' نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے گی۔ نیز اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایسے ہی دیگر 16 ملک بھی اس بائیکاٹ کی زد میں آئیں گے جن کے ہاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزہاں کی جاتی ہیں۔ اب یہ برطانوی سٹورز چین ' کو آپ' بھی اسرائیل کی مصنوعات کے ساتھ ڈیل نہیں کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں