کھدائی کرنے والی مشین اورگاڑیاں ... نئی سیٹلائٹ تصاویرمیں ایرانی فوردوتنصیب میں سرگرمیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

تازہ ترین اور اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصاویر میں فوردو کی ایٹمی تنصیب پر امریکی فضائی حملوں کے بعد ہوا کی نکاسی کے راستوں اور بم باری سے بننے والے گڑھوں کے گرد سرگرمی اور نقل و حرکت دکھائی گئی ہے۔

امریکی ویب سائٹ "فوکس نیوز" کے مطابق اتوار کے روز "میکسر ٹیکنالوجیز" کی طرف سے لی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین دوز یورینیم افزودگی کے کمپلیکس کے اوپر شمالی مقام پر کھدائی کرنے والی مشین اور متعدد افراد موجود ہیں، جب کہ داخلی دروازے کے قریب ایک کرین کام کر رہی ہے۔

تصاویر میں مزید کئی گاڑیاں بھی دکھائی گئی ہیں جو اس راستے کے ساتھ کھڑی ہیں جو اس مقام تک رسائی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ میکسر کی تصاویر میں شمالی حصے میں ایک مکمل طور پر تباہ شدہ عمارت بھی نظر آتی ہے جو کھدائی کی مشینوں اور بکھرے ہوئے گرد و غبار سے گھری ہوئی ہے۔ مغربی راستے پر ایک اور گڑھا اور جلنے کے نمایاں آثار بھی دکھائے گئے ہیں۔

•	سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)
• سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)

یاد رہے کہ22 جون کو فوردو کی یہ تنصیب امریکی بم باری کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں چھ نمایاں گڑھے اور خاکستری مٹی کے پھیلاؤ کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئیں۔ اگلے ہی دن اسرائیل نے تصدیق کی کہ اس نے بھی اسی تنصیب پر دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں وہاں جانے والے راستوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے بعد ازاں اس حملے کا اعتراف کیا۔

ٹرمپ کی تصدیق .... ایران کا جواب : انھیں خوش ہونے دو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یہ تصدیق کر چکے ہیں کہ فوردو کی تنصیب کو مکمل تباہی کا سامنا ہوا۔ اتوار کو ایرانی رہبر علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "انھیں خوش ہونے دو"۔

•	سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)
• سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)

دوسری جانب، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ فوردو، نطنز اور اصفہان پر حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم کی افزودگی کا آغاز کر سکتا ہے، اگرچہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

فوردو کی تنصیب کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں ؟

فوردو ایران کا دوسرا سب سے نمایاں جوہری مقام ہے جہاں اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم تیار کیا جاتا ہے، جس کی خالصی فوجی ساخت کے معیار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

•	سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)
• سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)

یہ تنصیب دار الحکومت تہران سے تقریباً 95 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، اور اسے قم شہر کے شمال مشرق میں 32 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑ کے نیچے سرنگوں کے جال میں قائم کیا گیا ہے، جس کی گہرائی سطح زمین سے تقریباً آدھا میل بتائی جاتی ہے۔ یہ مقام ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک فوجی چھاؤنی کا حصہ ہے۔

فوردو کو ایران کی سب سے گہری اور محفوظ ترین ایٹمی تنصیب سمجھا جاتا ہے، جسے روایتی فضائی حملوں کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور اسے جدید فضائی دفاعی نظام سے محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تنصیب ایران کے خفیہ پروگرام "منصوبہ عماد" (Amad Plan) کا حصہ تھی، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے مخصوص تھا۔

•	سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)
• سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فوردو کی جوہری تنصیب کے قریب سرگرمی ظاہر ہو رہی ہے ... میکسر کمپنی کی جانب سے (29 جون 2025)

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق، یہ تنصیب یورینیم افزودگی کے لیے دو ہالز پر مشتمل ہے، جنہیں 16 سیریز پر مبنی گیس سینٹری فیوجز (IR-1) کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو دونوں یونٹس میں برابر تقسیم کیے گئے ہیں، اور مجموعی طور پر تقریباً 3000 سینٹری فیوجز پر مشتمل ہے۔

ایران نے ہمیشہ اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اس نے فوردو کی تنصیب کے مضبوط دفاع کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے درپیش فوجی خطرات کا جواب قرار دیا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ یہ ایک متبادل مقام ہے، جو اس لیے بنایا گیا کہ اگر دیگر جوہری تنصیبات حملوں میں تباہ ہو جائیں تو افزودگی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں