برکس : ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر سخت تشویش کا اظہار
بین الاقوامی فورم 'برکس' کے رہنماؤں نے اتوار کے روز ریوڈی جنیرو میں اپنے اجلاس میں صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیرف پالیسی اور ٹیرف میں اندھا دھند اضافے کو امتیازی درآمدی ٹیکس اور عالمی معیشت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں باضابطہ طور پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے 'ہم اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ یکطرفہ طور پر ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اور اس کے ساتھ نان ٹیرف اقدامات سے تجارت کو نقصان پہنچا ہے۔ نیز یہ اقدامات عالمی تنظیم برائے تجارت 'ڈیبلیو ٹی او' کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔