"برکس" گروپ میں شامل ہونے والے ملک پر 10% اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گی : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک "برِکس" گروپ میں شامل ہو گا، اس پر 10 فی صد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
ایک عربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کسٹم ڈیوٹیوں یا اس سے متعلق معاہدوں کے نوٹس آج دوپہر تک جاری کر دیے جائیں گے۔
ایک اور سلسلے میں، ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے ساتھ اس ہفتے کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات اچھے ہیں، اور یہ بھی ممکن ہے کہ متعدد اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایلون مسک کا نئی سیاسی جماعت قائم کرنا "مضحکہ خیز" ہے، اور ان کے بقول، مسک پچھلے چند ہفتوں میں "مکمل طور پر پٹری سے اتر چکے ہیں"۔

انھوں نے مزید کہا: "ایک نئی جماعت کا داخل ہونا انتشار اور مکمل افراتفری کی صورت حال پیدا کرنے والی بات ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں