اقوام متحدہ کی غزہ میں کام کرنے والی ٹیم کو اسرائیلی فوج کی مسلسل اور سخت ترین ناکہ بندی کے باعث 130 دن بعد پہلی بار پٹرول کی دستیابی ممکن ہو سکی ہے۔
اس چار ماہ دس دن کے عرصے کے دوران اقوام متحدہ کو بھی غزہ میں فلسطینیوں کی طرح پٹرول سمیت ہر قسم کے ایندھن سے بھی اسرائیلی فوج نے محروم رکھا۔
تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دجارک نے جمعرات کے روز پٹرول مل جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے ۔ اس ملنے والے پٹرول کی مقدار 75000 لٹر ہے۔
ترجمان نے اس موقع پر یہ بھی زور دے کر کہا ہے کہ پٹرول کی یہ مقدار اقوام متحدہ کی ایک دن ضروریات کے لیے بھی کافی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا اس وقت کی اقوام متحدہ کی ٹیم پٹرول کی کمی قلت کا سامنا کر رہی ہے۔
ترجمان نے رپورٹرز سے بات چیت میں کہا ' اس لیے اگر فوری طور پر مزید پٹرول نہیں ملتا اور ضرورت کے مطابق نہیں ملتا تو ہماری خدمات کا سلسلہ معطل رہے گا۔ ہماری ہومیہ ضرورت اور جمعرات کو فراہم کیے گئے پٹرول کے درمیان بھی فرق ہے۔'