اسرائیل کے وعدوں کے باوجود غزہ میں خوراک کی ترسیل انتہائی محدود ہے: یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے لیے کچھ خوراک جانے دی ہے۔ مگر خوراک کی یہ ترسیل کافی نہیں ہے۔

کایا کالاس برسلز میں مشرق وسطی اور یورپی یونین کے بعض ذمہ داروں کے ساتھ پیر کے روز بات کر رہی تھیں۔

یاد رہے اسرائیل کی طرف سے انتہائی سخت ناکہ بندی کے کئی ماہ گزرنے کے بعد پچھلے ہفتے یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ جس کا مقصد غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد اور خوراک کی ترسیل کچھ بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سلسلے میں خوراک لانے والے ٹرکوں کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

تاہم اس دوران مصری وزیر خارجہ کے اس معاہدے کے باوجود ابھی تک کوئی ایسی تبدیلی کم از کم زمین پر نہیں آئی ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار یورپی یونین اور مشرق وسطی کے حکام کے ایک مشتکثہ اجلاس میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں