شام میں دروز کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شامی نظام کے لیے ایک واضح پیغام اور انتباہ کے طور پر شام میں اہداف پر حملہ کیا۔ ہم شام میں دروز کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ وہ شام کے جنوب میں فوجی خطرے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا یہ بیان اس علاقے میں ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ یہاں درجنوں افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے پہلے اس وقت ٹینکوں پر حملہ کیا جب وہ السویداء کے علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے کیونکہ جنوبی شام کے علاقے میں ان وسائل کی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوج جنوبی شام کے علاقے میں کسی بھی فوجی خطرے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے خلاف کارروائی کرے گی اور علاقے میں پیش رفت پر نظر رکھے گی۔

دروز کا تحفظ

اسرائیلی فوج نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے السویداء صوبے کے السمیع گاؤں کے علاقے میں "متعدد ٹینکوں" پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ وہ خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں دروز اقلیت کے تحفظ کے لیے مداخلت کرے گا۔ اس نے شامی عبوری حکام کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی افواج کو جنوبی ملک کے ان علاقوں میں تعینات نہ کریں جو اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے متصل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں