اسرائیلی فوج کے دمشق پر حملے،جنرل ہیڈکوارٹر اور صدارتی محل کے قریب اہداف پر بمباری کےمناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز شامی دارالحکومت دمشق پر کیے گئے فضائی حملوں کی ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں کہا کہ "فوج دمشق میں شامی حکومت کے عسکری اہداف کو نشانہ بناتی رہی ہے"۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "فوج نے کچھ دیر قبل دمشق میں قائم شامی جنرل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے"۔

ادرعی کا کہنا تھا کہ "شامی حکومت کے اعلیٰ عسکری قائدین دمشق کے جنرل ہیڈکوارٹر سے لڑائی کی نگرانی کرتے ہیں اور السویداء میں فورسز کی تعیناتی کے احکامات بھی یہی سے جاری کیے جاتے ہیں"۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ "دمشق میں واقع صدارتی محل کے قریب ایک فضائی ہدف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے"۔

فوجی ترجمان کے مطابق "اسرائیلی فوج جنوبی شام میں شہریوں کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سیاسی قیادت کی ہدایت پر اہداف کو نشانہ بناتی ہے جبکہ مختلف ممکنہ حالات کے لیے ہائی الرٹ پر ہے"۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شام کے جنوبی شہر السویداء میں مقامی قبائل اور ملیشیا گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں