شام : دروز شہریوں کی حفاظت 'ہماری ترجیح' ہے : صدر احمد الشرع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ دروز قبیلے کے شہریوں اور ان کے حقوق کا تحفظ 'ہماری ترجیح' ہے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا ہے۔ خیال رہے بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں سے دمشق کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دمشق پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی بیان میں احمد الشرع نے دروز شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'کسی بیرونی فریق کے ہاتھوں آپ کو گھسیٹنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم جنگ سے ڈرنے والوں میں شامل نہیں ہیں۔ ہم نے اپنی زندگیاں چیلنجز کا سامنا اور اپنے لوگوں کا دفاع کرتے ہوئے گزاری ہے۔'

انہوں نے مزید کہا شامی عوام جنگ سے خوفزدہ نہیں ہے۔

اس موقع پر احمد الشرع نے امریکہ اور ترکیہ کی ثالثی کا خیر مقدم کیا کہ شام میں عوامی و سرکاری تنصیبات کو اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنانے کی مذمت کی اور ثالثی میں کردار ادا کیا۔ جس کے نتیجے میں خطے کو نامعلوم قسمت سے بچالیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں