ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعہ کے روز کہا ہےکہ علاقے میں عدم استحکام کی وجہ سے اسرائیل اگلے دو دنوں کے لیے شامی افواج کو جنوبی شام کے علاقے السویداء تک محدود رسائی کی اجازت دے رہا ہے۔
"جنوب مغربی شام میں جاری عدم استحکام کی روشنی میں اسرائیل نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے (شامی) داخلی سیکورٹی فورسز کو ضلع السویداء میں محدود داخلے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے،" اہلکار نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا۔