انڈونیشیا: سمندر میں مسافر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، کم از کم پانچ مسافروں کی اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سافروں کو لے جانے والی کشتی میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ سینکڑوں مسافروں کے ساتھ سمندر رواں دواں تھی۔ مسافروں سے بھری یہ کشتی انڈونیشیا کے جزیرے سلاوہسی کے نزدیک تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی ۔

حکام کے مطابق اس آگ کے بھڑکنے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق لشتی میں جب آگ لگی تو کاس پر کم از کم 280 افراد سوار تھے۔ اس حادثے کے فوری بعد ریسکیو کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں اور لوگوں کو کشتی سے بحفاظت دوسری لشتیوں پر سوار کرانا شروع کر دیا گیا۔

۔بتایا گیا ہے کہ کشتی کسے کے ایم بارسلونا 5 کا نام دیا گیا تھا جزیرے سلاوہسی کے دارالحکومت
منادو کی طرف جارہی تھی۔ انڈونیشی فلیٹ کمانڈ کے کمانڈر کے ۔یہ کشتی تلاود نامی ضلع سے روانہ ہوئی تھی کہ تالیسی کے نزدیک پہنچی تو اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

کمانڈر کے مطابق بحریہ کے تین جہاز ان مسافروں کو کشتی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔ ان کا اولین ہدف کشتی کے 280 سے زائد افراد تھے جنہیں اب تک کشتی سے بحفاظت نکالا جا چکا ہے اور ضروری طبی امداد بھی مہیا کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس ریسکیو آپریشن میں مقامہ ماہی گیروں سے بھی مدد لی گئی تھی جبکہ بچائے گئے افراد کو قریبی کزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کشتی پر کچھ حاملہ خواتین بھی سوار تھیں انہیں بھی نکال لیا گیا ہے۔

اسی طرح پانچ جانبحق ہو چکے افراد کی لاشیں بھی کشتی سے نکال لی گئی ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی مزید زخمی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ریسکیو آپرہشن کے دوران کچھ ایسے افراد بھی ملے جو لائف جیکٹس پہنے قریبی جزیرے کی طرف جارہے تھے انہیں بھی رہسکیورز نے بحفاظت نکال لیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن مسافروں کے پاس لائف جیکٹ موجود تھی ان کی بڑی تعداد سمندر میں چھلانگ لگا چکی تھی۔کشتی پر آتشی شعلے بھڑک رہے تھے اور دھواں اوپر اٹھتا نظر آرہا تھا۔

یاد رہے پورا انڈونیشیا جزیروں پر مشتمل ہے۔ ان جزیروں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے کشتیاں ہی بروئے کار رہتی ہیں۔ اس لیے شہریوں کو اس طرح کے حادثات گاہے گاہے پیش اتے رہتے ہیں۔

اسی ماہ کے شروع میں بالی نامی جزیرے سفر کے دوران 19 مسافر ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے تھے۔ جبکہ 14 جولائی کو بھی ایک حادثہ پیش ایا تھا ۔یہ حادثہ طوفان کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں