مصر کی مساجد کے اندر بچوں کے لیے نرسریاں قائم ہوں گی

یہ پروٹوکول قنا گورنری میں آزمائشی طور پر نافذ کیا جائے گا اور بعد میں ملک کے مختلف حصوں میں عام کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری وزارتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ایک نئے اقدام کے طور پر وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری اور وزیر تعلیم و تکنیکی تعلیم محمد عبداللطیف نے مساجد کے اندر تعلیمی نرسریاں شروع کرنے کے لیے ایک تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، یہ نرسریاں لازمی تعلیم سے قبل کے بچوں کے لیے بنائی جائیں گی۔

یہ اقدام بدھ کو قاہرہ میں وزارت اوقاف کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک سرکاری ملاقات کے دوران ہوا جہاں دونوں وزراء نے زمینی سطح پر منصوبے کو نافذ کرنے کے طریقہ کار اور بچوں میں اخلاق اور قومی تعلق کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اوقاف نے زور دیا کہ علم اور تعلیم کی حمایت ان کی وزارت کی اولین ترجیحات میں سے ہے اور وسیع ڈیجیٹل کھلے پن سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے پیش نظر مذہبی اور قومی اقدار کو مستحکم کرنے میں مساجد کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ تعاون متوازن اور اپنی ثقافتی اور تہذیبی میراث سے منسلک مصری شخصیت کی تعمیر میں معاون ہے۔

دوسری جانب مصری وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ منصوبہ وزارت کے اساتذہ کو صبح کے اوقات میں مساجد میں بھیج کر عملی طور پر فعال کیا جائے گا۔ ان جگہوں کو بچوں کے لیے مناسب تعلیمی اور تفریحی وسائل سے آراستہ کیا جائے گا۔ یہ پروٹوکول قنا گورنری میں آزمائشی طور پر نافذ کیا جائے گا اور بعد میں ملک کے مختلف حصوں میں عام کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد مساجد کے صبح کے اوقات کو کنڈرگارٹن کے بچوں کو داخل کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ جبکہ جگہ کو عمر کے مرحلے کی نوعیت کے مطابق تیار کرنا اور ظہر کی نماز کے لیے اسے تیزی سے دوبارہ تیار کرنا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ دونوں فریقوں نے ہر گاؤں میں ایک مسجد کو تجربے کے لیے مختص کرنے پر اتفاق کیا اور تعلیمی اور تدریسی پروگرام کی ضروریات کے مطابق ان مساجد کو آراستہ کرنے اور تیار کرنے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں