یورپی ادویات ایجنسی نے "ایڈز" سے بچاؤ کے لیے انجیکشنز کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی ادویات ایجنسی نے جمعہ کے روز ایچ آئی وی (ہیومن امیونو ڈیفیشینسی وائرس) سے بچاؤ کے لیے سال میں دو بار استعمال ہونے والے انجیکشنز کے استعمال کی منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔ ان انجیکشنز کو سائنسدانوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو ختم کرنے میں مددگار قرار دیا ہے۔

ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اسے کمزور کرتا ہے۔ ر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ ایکوائرڈ امیونو ڈیفیشینسی سنڈروم (ایڈز) کا باعث بن سکتا ہے جو بیماری کا سب سے ترقی یافتہ مرحلہ ہے۔

یورپی یونین کے ادویات کے ریگولیٹری ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ "گیلیڈ سائنسز" کمپنی کی تیار کردہ دوا "لینکاپاویر" کے بارے میں ان کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دوا "انتہائی مؤثر" ہے اور اسے عوامی صحت کے بڑے مفاد میں سمجھا جاتا ہے۔ ایک بار جب یورپی کمیشن ایجنسی کی ہدایات کی منظوری دے دے گا تو اس دوا کے استعمال کی اجازت یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک میں ہو جائے گی۔ گزشتہ سال کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لینکاپاویر، جسے پہلے ہی ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، خواتین اور مردوں میں انفیکشن کو روکنے میں 100 فیصد موثر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں